ویسٹرن یونین ایجنٹ کے مقامات آزاد کاروبار ہیں جو ویسٹرن یونین کی جانب سے اپنے کسٹمرز کو منی ٹرانسفر سروسز فراہم کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں یہ غیر ملکی ایکسچینج سروس فراہم کنندگان اور بینک ہیں۔
ایجنٹ لوکیٹر کا استعمال کر کے اپنے قریب ایجنٹ کا مقام تلاش کریں۔
آپ کو ایک درست شناختی دستاویز (امارات ID یا پاس پورٹ) اور ٹراسنفر کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی، اور ایجنٹ کو کیش میں فیس سمیت وہ رقم ادا کرنی ہوگی جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں۔
ویسٹرن یونین ایجنٹ کے مقامات دنیا بھر میں کیش سے یا براہ راست منتخب ممالک میں کسی بینک اکاؤنٹ میں پیسے بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت پیش کرتے ہیں۔
آپ عام طور پر 7,500 USD تک بھیج سکتے ہیں۔ تاہم، بعض رقوم اور ٹرانسفرز کے لیے، آپ کو اضافی معلومات یا دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جیسا کہ نیچے بتایا گیا ہے:
کسی ویسٹرن یونین ایجنٹ کے مقام پر پیسے بھیجنے کے لیے امارات ID۔
قابل قبول IDs متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک کے اصول و ضوابط کے تابع ہیں۔
اگر آپ کو ویسٹرن یونین سے رابطہ کرنا ہو، تو ہمارے کسٹمر کیئر سے رابطہ کرنے میں جھجھک محسوس نہ کریں