اکثر پوچھے جانے والے سوالات

عمومی سوالنامہ / آن لائن شروع کریں، اسٹور میں ادائیگی کریں

آن لائن شروع کریں، اسٹور میں ادائیگی کریں

‘آن لائن شروع کریں اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ سروس کیسے کام کرتی ہے؟

‘آن لائن شروع کریں اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ سروس کا استعمال کر کے آپ ایجنٹ کے مقام پر ٹرانسفر کرنے کے مقابلے کم ادائیگی کر کے ٹرانسفر فیس بچا سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے۔

  1. wu.com پر جائیں۔
  2. رجسٹر کریں اور آن لائن پروفائل بنائیں۔
  3. آن لائن منی ٹرانسفر شروع کریں۔
  4. طریقہ ادائیگی کے طور پر “کیش میں ادائیگی کریں” کا انتخاب کریں۔
  5. الفردان کے کسی ایجنٹ کے مقام پر جائیں اور ایجنٹ کے ذریعے ٹرانسفر مکمل کریں۔
  6. ایک ٹریکنگ نمبر (MTCN) جنریٹ ہوگا، جو آپ کو اپنے وصول کنندہ کو پیسے وصول کرنے کے لیے فراہم کرنا ہوگا۔
میں wu.com پر منتقلی کی کل رقم کو کیسے ‘لاک’ کر سکتا ہوں؟

جب آپ wu.com پر منی ٹرانسفر شروع کریں گے تو اس وقت دستیاب تبادلے کی شرح وہ ہوگی جسے 24 گھنٹوں کے لیے ‘لاک ان’ کیا ہوا ہوگا۔ اپنی مطلوبہ رقم ادا کرنے کے لیے جب آپ ایجنٹ کے مقام پر جائیں گے تو تبادلے کی شرح وہی ہوگی جو کہ اس وقت دستیاب تھی جب آپ نے آن لائن ٹرانسفر شروع کیا تھا۔

‘آن لائن شروع کریں، اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ سروس کا کیا فائدہ ہے؟

جب آپ wu.com پر ٹرانسفر شروع کرتے ہیں اور الفردان کے کسی ایجنٹ کے مقام پر اپنے ٹرانسفر کی ادائیگی کر کے اسے مکمل کرتے ہیں تو آپ کو کسی بھی کاغذاتی فارم کو پُر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ آپ کا بہت سا وقت بچ جاتا ہے اور آپ آسان طریقے سے پیسے بھجوا دیتے ہیں۔

کیا میں اپنے ‘آن لائن شروع کریں اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ کے لیے کسی بھی ایجنٹ کے مقام پر ادائیگی کر سکتا ہوں؟

آپ فہرست میں سے متحدہ عرب امارات میں الفردان ایکسچینج کے کسی بھی مقام پر اپنے ‘آن لائن شروع کریں اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ ٹرانسفر کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

اگر میں نے اپنا ٹرانسفر wu.com پر شروع کیا ہو تو مجھے ایجنٹ کے مقام پر کیا لے کر جانا ہے؟

ٹرانسفر مکمل کرنے کے لیے آپ سے مندرجہ ذیل دستاویزات فراہم کرنے کو کہا جائے گا:

  • آپ کا موبائل فون نمبر
  • حکومت کی طرف سے جاری کردہ وہی امارات ID جو آپ نے اپنی آن لائن پروفائل بناتے وقت استعمال کی تھی
  • قابل اطلاق فیس سمیت ٹرانسفر کی مکمل رقم
مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میرا ‘آن لائن شروع کریں اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ ٹرانسفر بھیج دیا گیا ہے؟

اپنے آن لائن ٹرانسفر کے لیے تفصیلات پُر کر لینے کے بعد ایک کنفرمیشن اسکرین نظر آئے گی۔ الفردان کے کسی ایجنٹ کے مقام پر جانے اور اپنے ٹرانسفر کے لیے ادائیگی کرنے کے بعد آپ کو ٹریکنگ نمبر (MTCN) کے ساتھ ایک رسید دی جائے گی، اور ٹرانسفر بھیج دیا جائے گا۔ آپ کو اپنے وصول کنندہ کو وہ ٹریکنگ نمبر (MTCN) دینا چاہیے تاکہ وہ پیسے وصول کر سکیں۔ جب ٹرانسفر مکمل ہو جائے گا اور وصول کنندہ پیسے وصول کر لے گا تو آپ کو ایک SMS یا ای میل کنفرمیشن موصول ہوگی۔

میں ‘آن لائن شروع کریں اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ منی ٹرانسفر کو کیسے منسوخ کروں؟

‘آن لائن شروع کریں اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ ٹرانسفر کو صرف اسی وقت منسوخ کیا جا سکتا ہے جب مطلوبہ ملک میں وصول کنندہ نے پیسے وصول نہ کیے ہوں۔ ٹرانسفر خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گا اگر اسے 24 گھنٹوں کے اندر مکمل نہ کر لیا جائے۔

اگر آپ اپنے آن لائن منی ٹرانسفر کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں، تو ہمارے ویسٹرن یونین کسٹمر کیئر کے ٹول فری نمبر 800 SENDWU (800736398) پر کال کریں یا wu.support@alfardanexchange.com پر ای میل بھیجیں۔

کیا میں اپنے منتقلی کی رسید حاصل کر سکتا ہوں؟

‘آن لائن شروع کریں اور اسٹور میں ادائیگی کریں’ ٹرانسفر کو صرف اسی وقت منسوخ کیا جا سکتا ہے جب مطلوبہ ملک میں وصول کنندہ نے پیسے حاصل نہ کیے ہوں۔ ٹرانسفر خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گا، اگر اسے 24 گھنٹوں کے اندر مکمل نہ کر لیا جائے۔

اگر آپ اپنے آن لائن منی ٹرانسفر کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں، تو ویسٹرن یونین کسٹمر کیئر کے ٹول فری نمبر 80038003 پر کال کریں یا wu.support@nonoo.com پر ایک ای میل بھیجیں۔

کیا میں اپنے منتقلی کی رسید حاصل کر سکتا ہوں؟

منتقلی مکمل ہونے کے بعد رسید ایجنٹ کے مقام پر فراہم کی جائے گی۔

ٹریکنگ نمبر (MTCN) کیا ہوتا ہے؟

ٹریکنگ نمبر (MTCN) آپ کے ٹرانسفر کو تفویض کردہ ایک منفرد کوڈ ہوتا ہے۔

آپ کے وصول کنندہ کو پیسے وصول کرتے وقت یہ 10 ہندسوں والا نمبر فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ٹریکنگ نمبر کا استعمال اپنے ٹرانسفر کو ٹریک کرنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

کیا آپ اپنی ضرورت کی چیزیں تلاش نہیں کر سکے؟

اگر آپ کو ویسٹرن یونین سے رابطہ کرنا ہو، تو ہمارے کسٹمر کیئر سے رابطہ کرنے میں جھجھک محسوس نہ کریں