اکثر پوچھے جانے والے سوالات

COVID-19

تعارف

ویسٹرن یونین COVID-19 (کورونا وائرس) کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہماری بنیادی تشویش ہمارے صارفین اور ملازمین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی فلاح و بہبود ہے۔ یہاں، آپ ان سوالات کے جوابات تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کے ذہن میں ہو سکتے ہیں کہ اس وقت کے دوران ہماری خدمات کیسے تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ہم اس معلومات کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے جیسے جیسے حالات پڑتے جائیں گے۔

کیا ویسٹرن یونین کاروبار کے لیے کھلا ہے؟
  • ہاں، ہم اپنے صارفین کی خدمت جاری رکھیں گے اور عالمی سطح پر کام کریں گے۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر، ہم متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہماری موبائل ایپ یا westernunion.com کا استعمال کر کے پیسے بھیجیں یا وصول کریں۔
  • براہ کرم نوٹ کریں کہ COVID-19 کے زیادہ پھیلنے والے علاقوں میں ہمارے ایجنٹ کے مقامات اپنے کاروبار کو عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں یا ممکن ہے وہ اپنے کام کے اوقات میں تبدیلی کردیں۔ کام کرنے کے موجودہ اوقات کے لیے ہمارے ایجنٹ لوکیٹر کو ضرور چیک کریں۔ خدمات کی دستیابی اور کھلنے کے اوقات کی تصدیق کے لیے آپ کو اپنے سفر سے پہلے کال کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔
میں اپنے منی ٹرانسفر کو نہیں لے سکتا کیونکہ COVID-19 کی وجہ سے کسی ایجنٹ کا آفس چالو نہیں ہے

ہم تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ مسلسل بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر، ہم ان لوگوں کو تجویز کرتے ہیں جنہیں COVID-19 کی وجہ سے مقامی پابندیوں کا سامنا ہے کہ وہ westernunion.com پر جا کر یا ہماری موبائل ایپ کا استعمال کر کے ادائیگی کے لیے براہ راست بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل والیٹ میں ٹرانسفر بھیجیں۔

اگر میں اپنا منی ٹرانسفر نہیں لے سکا، تو میرے پیسے کا کیا ہوگا؟

آپ کا ٹرانسفر 30 دنوں تک دستیاب رہے گا۔ اس وقت کے بعد، آپ کے بھیجنے والے کو ٹرانسفر کو دوبارہ شروع کرنے یا ری فنڈ کی خاطر ٹرانسفر کو منسوخ کرنے کے لیے ہمارے کسٹمر کیئر سے رابطہ کرنا ہوگا۔

اگر میں اپنا گھر نہیں چھوڑ سکتا تو کیا میں کسی کو میرے لیے رقم جمع کرنے کا اختیار دے سکتا ہوں؟

سیکورٹی وجوہات کی بناء پر، صرف نامزد وصول کنندہ ہی ٹرانسفر کو وصول کر سکتا ہے۔ تاہم، آپ اپنے بھیجنے والے کو اس ٹراسنفر کو منسوخ کرنے اور ایک نیا ٹرانسفر شروع کرنے کے لیے کسٹمر کیئر سے رابطہ کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔ اگر دستیاب ہو تو آپ کا بھیجنے والا براہ راست بینک اکاؤنٹ یا موبائل والیٹ میں آن لائن پیسے ٹرانسفر کر سکتا ہے۔

میں اپنے آپ کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟

براہ کرم اس وقت کے دوران دھوکہ دہی اور فشنگ کے خطرے سے خاص طور پر آگاہ رہیں، اور رقم بھیجتے وقت اضافی احتیاط برتیں:

  • قرض یا کریڈٹ کارڈ کی فیس، کسٹم فیس یا شپنگ چارجز کے لیے رقم نہ بھیجیں۔
  • کسی ایسے فرد کو رقم نہ بھیجیں جس سے آپ نے بذات خود ملاقات نہ کی ہو۔
  • تصدیق شدہ گلی کے پتہ کے بغیر کاروبار کے بارے میں مشکوک رہیں۔
  • کسی فرد کو منی ٹرانسفر کے ذریعے آئٹم یا سروس کی ادائیگی نہ کریں۔
  • خیراتی ادارے میں رقم کی منتقلی کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار رہیں اور کسی نمائندے سے ID طلب کریں۔
  • اپنی مالی معلومات کا اشتراک کرنے سے پہلے دو بار سوچیں۔

مزید جاننے کے لیے براہ کرم ہمارا فراڈ آگاہی صفحہ دیکھیں اور موجودہ کورونا وائرس سے متعلق آن لائن گھوٹالے ملاحظہ کریں۔

کیا یہ سچ ہے کہ کاغذی کرنسی سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے؟

ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ بینک نوٹ کسی بھی دوسری سطح کے مقابلے میں کورونا وائرس جیسے وائرس پھیلانے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ہدایت برقرار ہے کہ بنیادی حفظان صحت کورونا وائرس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔

کیا کوئی خیراتی کام ہیں جن میں ویسٹرن یونین کے ذریعے میں حصہ لے سکتا ہوں؟

ویسٹرن یونین اور ویسٹرن یونین فاؤنڈیشن نے ایک 1M USD عالمی اپیل شروع کی ہے اور 15 مئی تک عطیات قبول کر رہے ہیں۔ ویسٹرن یونین اور ویسٹرن یونین فاؤنڈیشن سپلائیز، آلات اور فرنٹ لائن طبی امداد کے لیے 500,000 USD تک عطیہ کریں گے۔ یہاں عطیہ کریں۔

ویسٹرن یونین اس وقت صارفین کی مدد کے لیے کیا کر رہی ہے؟
  • ہم مقامی ضوابط اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پوری دنیا میں اپنی ڈیجیٹل اور ریٹیل سروسز کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
  • ہم اپنی سروسز کو مسلسل بہتر کر رہے ہیں، جیسے شناخت کی تصدیق کے عمل کو تیز کرنے کے نئے طریقے شامل کر کے اور کچھ ممالک میں ہوم ڈیلیوری فیچر کی پیشکش کر کے۔
  • مسلسل بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر، ہم ان لوگوں کو تجویز کرتے ہیں جنہیں COVID-19 کی وجہ سے مقامی پابندیوں کا سامنا ہے کہ وہ westernunion.com پر جا کر یا ہماری موبائل ایپ کا استعمال کر کے ادائیگی کے لیے براہ راست بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل والیٹ میں ٹرانسفر بھیجیں۔ سروس فی الحال 100 سے زیادہ ممالک میں دستیاب ہے۔

کیا آپ اپنی ضرورت کی چیزیں تلاش نہیں کر سکے؟

اگر آپ کو ویسٹرن یونین سے رابطہ کرنا ہو، تو ہمارے کسٹمر کیئر سے رابطہ کرنے میں جھجھک محسوس نہ کریں