اکثر پوچھے جانے والے سوالات

رجسٹریشن

کیا مجھے آن لائن پیسہ بھیجنے کے لیے رجسٹر کرنا ہوگا؟

ہاں۔ کامیابی کے ساتھ آن لائن رجسٹر کر لینے کے بعد، آپ اپنی شناخت کی تصدیق کرانے کے لیے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں:

  • آن لائن، اپنی درست امارات ID کی آگے اور پیچھے کی تصاویر اور سیلفی اپ لوڈ کر کے۔
  • مدد طلب کر کے، اپنے پسندیدہ مقام پر ایجنٹ سے ملاقات کی درخواست کر کے۔
  • ذاتی طور پر قریبی الفردان ایکسچینج مقام پر جاکر

آپ کی شناخت کی تصدیق مکمل ہو جانے کے بعد آپ فوراً پیسے بھیجنا شروع کر سکتے ہیں۔

کیا ویسٹرن یونین کی ویب سائٹ پر رجسٹر کرنے کا کوئی چارج ہے؟

نہیں، یہ مفت ہے۔

ویسٹرن یونین پر رجسٹر کرنے کے کیا تقاضے ہیں؟

یقینی بنائیں کہ آپ درج ذیل تقاضوں کو پورا کرتے ہیں:

  • متحدہ عرب امارات کا باشندہ ہو
  • درست امارات ID موجود ہو
  • رجسٹریشن کی تاریخ پر کم از کم 21 سال ہو
  • شرائط و ضوابط قبول ہو
  • ایک درست ای میل ایڈریس ہو
  • ایک درست فون نمبر ہو

متحدہ عرب امارات میں بینک اکاؤنٹ ہو

میں کتنی بار رجسٹر کر سکتا ہوں؟

ایک درست امارات ID اور ای میل ایڈریس سے رجسٹریشن صرف ایک بار ممکن ہے۔

میں اپنے ویسٹرن یونین® پروفائل کو کیسے تبدیل یا اپ ڈیٹ کروں؟

آپ wu.com site سائٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد “پروفائل کا مجموعی جائزہ” ٹیب سے اپنی ویسٹرن یونین® پروفائل کی معلومات کو تبدیل یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

آپ کی شناخت کی تصدیق ہو جانے کے بعد آپ اپنا نام، آخری نام، تاریخ پیدائش، ملک پیدائش، قومیت، ID نمبر اور موبائل نمبر کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ اگر اپنی شناخت کی تصدیق ہو جانے کے بعد آپ کو اس معلومات میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پڑے تو براہ کرم ویسٹرن یونین کسٹمر کیئر کے ٹول فری نمبر 800 SENDWU (800 736398) پر کال کریں۔ آپ wu.support@alfardanexchange.com پر ایک ای میل بھی بھیج سکتے ہیں۔

کیا آپ اپنی ضرورت کی چیزیں تلاش نہیں کر سکے؟

اگر آپ کو ویسٹرن یونین سے رابطہ کرنا ہو، تو ہمارے کسٹمر کیئر سے رابطہ کرنے میں جھجھک محسوس نہ کریں